صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

بدھ 18 جون 2025 14:50

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسرگودھامیں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بدھ کو دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق متعلقہ افسران و کنٹریکٹرزنے صوبائی وزیرکو بریفنگ دی۔

اس موقع پر پرنسپل سرگودھامیڈیکل کالج پروفیسرمحمدوارث فاروقہ و دیگرفیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرگودھا ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کیلئے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہترین علاج گاہ ثابت ہوگا۔اس انسٹی ٹیوٹ میں سینئر کارڈیالوجسٹس و دیگرتربیت یافتہ طبی عملہ فرائض سرانجام دے گا۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔