Live Updates

پنشن میں اعلان کردہ اضافہ اونٹ میں زیرہ کے مترادف ہے ،آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن

بدھ 18 جون 2025 16:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) پنشن میں اعلان کردہ اضافہ اونٹ میں زیرہ کے مترادف ہے ، حکومتی عہدیداروں نے اپنی تنخواہ میں 6 سو سے 9 گنا تک اضافہ کرکے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن بجٹ میں اعلان کردہ اضافے کو مسترد کرتی ہے اگر اس پر نظر ثانی نہ کی گئی اور حکومت آزاد کشمیر نے اس پر عمل نہ کیا تو ریاست میں بزرگ پنشنرز شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ، ان خیالات کا اظہار پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مظفر حسین منہاس نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا حکومت پاکستان بجٹ میں نظر ثانی کرتے ہوئے پنشن میں کم ازکم 25 فیصد اضافہ کرتے ہوئے میڈیکل الائونس ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق دوگنا کیا جائے ، خاون کی وفات کی صورت میں پنشن کی مدت 10 سال کئے جانے کے فیصلہ کو ختم کیا جائے اور آزاد کشمیر میں بیوہ ، بیٹی اور بیوہ بہو کی پنشن بحال کی جائے ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات