Live Updates

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکی فوجی کارروائی کے سنگین ،ناقابل تلافی نتائج ہونگے، خامنہ ای

بدھ 18 جون 2025 19:49

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی ،دانشمند لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی۔انہون نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایرانی دھمکیوں کا اچھے طریقے سے جواب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اپنے شہدا کے خون اور اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات