خواجہ سلمان رفیق کا سرگودھامیں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

بدھ 18 جون 2025 22:41

خواجہ سلمان رفیق کا سرگودھامیں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسرگودھامیں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔متعلقہ افسران و کنٹریکٹرزنے صوبائی وزیرکو بریفنگ دی۔اس موقع پر پرنسپل سرگودھامیڈیکل کالج پروفیسرمحمدوارث فاروقہ و دیگرفیکلٹی ممبران موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرگودھا ڈویڑن کی لاکھوں کی آبادی کیلئے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہترین علاج گاہ ثابت ہوگی۔اس انسٹی ٹیوٹ میں سینئر کارڈیالوجسٹس و دیگرتربیت یافتہ طبی عملہ فرائض سرانجام دے گا۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔