سراج الحق کی مولانا عبد الحق ثانی سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 18 جون 2025 20:40

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ میری حاضری کا مقصد مولانا عبد الحق ثانی کو جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لئے حاضر ہونا ہے۔

مولانا عبد الحق ثانی کی جماعت کو منظم کرنے کے لئے جدو جہد قابل تحسین اور اطمینان بخش ہی, ہماری نیک خواہشات اور دعائیں آپ کیساتھ ہے۔ مولانا عبد الحق ثانی نے سراج الحق کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ اور بلخصوص پاکستان کی بقاء و سلامتی پوری قوم کے اتحاد میں ہے۔

(جاری ہے)

مذہبی سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آنے والے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ، جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا راشد الحق سمیع، مولانا عرفان الحق ، مولانا خزیمہ سمیع ، مولانا اسامہ سمیع ، مولانا لقمان الحق اور جماعت اسلامی کے وفد میں ضلع نوشہرہ کے امیر عنایت اللہ خان، ریاض خان اور دیگر شامل تھے۔