سوات ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا عوامی شکایت پر قمبر بائی پاس پر ہوٹل کا اچانک معائنہ

کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والا غیر معیاری اور ناقص تیل ضائع کردیا

بدھ 18 جون 2025 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سوات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اخلاق احمد نے عوامی شکایت پر قمبر بائی پاس روڈ مین اڈہ کے قریب واقع ایک ہوٹل کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران ہوٹل میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والا غیر معیاری اور ناقص تیل فوری طور پر ضائع کر دیا گیا، جب کہ مضرِ صحت مصالحہ جات کو تحویل میں لے کر نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مراسلہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی تقاضے مکمل کیے جا سکیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اخلاق احمد نے ہوٹل انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صفائی، معیار اور صحت کے اصولوں کی مکمل پابندی کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :