Live Updates

اورکزئی ،پولیس پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ ،اہلکار شہید

بدھ 18 جون 2025 20:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) قبائلی ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل کے دورافتادہ علاقہ علی خیل میں واقع پولیس پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہیدہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل کے دورافتادہ علاقہ پولیس سٹیشن ڈبوری کی حدودمیں واقع گانڈی تال علی خیل پولیس پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے اچانک حملہ کرکے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر تاجدارعلی نامی پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا۔

پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے واقعہ پہنچ گئے اور شہادت پانے والے اہلکار کو قریب واقع ڈبوری ہسپتال منتقل کردیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات