پہلگام کے حملہ آور اب تک آزاد کیسے گھوم رہے ہیں فاروق عبداللہ

جمعرات 19 جون 2025 14:16

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سابق وزیر اعلی مقبوضہ جموں و کشمیر فاروق عبداللہ نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام کے حملہ آور اب تک آزاد کیسے گھوم رہے ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں وزیراعلی رہنے والے فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاستی درجہ بحال کرنا کوئی رعایت نہیں یہ ہمارا آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ایسی آزادی نہیں جیسے آپ مجھے بغیر ہوا کے پتنگ اڑانے کی اجازت دیدیں، حکومت اپنا وعدہ پورا کرے، یہ ہمارا آئینی حق ہے جو کافی مدت سے پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔فاروق عبداللہ پہلگام میں نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے، انہوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر سوال اٹھایا کہ پہلگام میں دہشت گردی کرنے والے اب تک گرفتار کیوں نہیں کیے گئی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے، ٹیکنالوجی ہے، فوج ہے، اسلحہ ہے پھر بھی سیکیورٹی ادارے ناکام کیوں ہوئی