Live Updates

زرعی یونیورسٹی پشاور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 88 واں اجلاس

جمعرات 19 جون 2025 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (ایف اینڈ پی سی) کا 88 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تر جمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں رواں مالی سال 25-2024 کی نظرثانی شدہ بجٹ اور سال 26-2025 کا تخمینہ بجٹ پیش کرکے کمیٹی نے تفصیلی بحث کی اور مختلف تجاویز آنے کے بعد سنڈیکیٹ اور سینٹ کی منظوری کے لئے سفارش کی۔

پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کا تہہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو بھی سراہا اور یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سمینہ درانی (آن لائن)، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا فضل رب، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا واجد علی خان، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا شہاب الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر داؤد ناظم، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس ڈاکٹر تحسین اللہ، اسسٹنٹ ٹریژررز گوہر علی، اسسٹنٹ ٹریژررز کفایت خٹک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریژررز حبیب اللہ طارق نے شرکت کی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات