کشتواڑ میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری

جمعرات 19 جون 2025 16:41

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر کے ضلع کشتواڑ میںبھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے چترو میں تلاشی کی کارروائی بدھ کی صبح شروع کی تھی جو تاحال تک جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی آپریشن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا ہے ۔