Live Updates

سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد کردی، تبادلہ آئینی قرار

فیصلے میں تین دو سے ججز کی ٹرانسفر کو درست قرار دے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی درخواست خارج کردی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 19 جون 2025 14:21

سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد کردی، تبادلہ آئینی ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2025ء ) سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے تبادلہ آئینی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ سنادیا، جس میں تین دو سے سپریم کورٹ نے ٹرانسفر کو درست قرار دے کر ججز کی درخواست خارج کردی، ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے پڑھ کر سنایا، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس صلاح الدین پنہور نے اکثریتی فیصلہ دیا، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کی طرف سے اختلافی نوٹ سامنے آیا۔

بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججز کی ٹرانسفر کو درست قرار دیدیا، تاہم سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل اس حوالے سے صدر کو یہ معاملہ ریمانڈ بیک کر دیا گیا، اس کے علاوہ سنیارٹی ٹاپ سے ہوگی یا نیچے سے یہ معاملہ بھی صدر کو ریمانڈ بیک کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سینارٹی کے معاملے کو جتنی جلد ممکن ہو طے کریں، جب تک صدر فیصلہ نہیں کرتے جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برقرار رہیں گے، ٹرانسفر ججز کو نیا حلف نہیں لینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت مکمل کی، کیس کی سماعت کے دوران عدالتی بینچ نے ججز کی سنیارٹی، تقرری اور تبادلے کے قانونی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا، آج کی سماعت میں عمران خان کے وکیل ادریس اشرف کی جانب سے دلائل دیئے گئے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سینئر قانون دان منیر اے ملک نے جواب الجواب میں دلائل دئیے، تمام وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات