Live Updates

آیت اللہ علی السیستانی نے ایرانی رہنماں کے قتل کو جرم قرار دیدیا

ایران کی چوٹی کی مذہبی لیڈرشپ کے خلاف دھمکیاں دینے والوں کو خبردار کرتے ہیں،بیان

جمعرات 19 جون 2025 16:42

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)عراقی مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی رہنمائوں کے قتل کو جرم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ایرانی اخبار کے مطابق عراق کے مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی نے ایران پر حملوں اور خامنہ ای کے قتل کی دھمکیوں کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا۔آیت اللہ علی السیستانی نے کہا کہ ایران کی چوٹی کی مذہبی لیڈرشپ کے خلاف دھمکیاں دینے والوں کو خبردار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی عمل پورے خطے کیلیے ہولناک نتائج کا سبب بنے گا۔عراقی مذہبی رہنما کا کہنا تھا کہ ناجائز جنگ کے خاتمے کیلیے خطے کے ممالک اور عالمی برادری بھرپور کوشش کریں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات