کاہنہ ڈیفنس روڈ پرتیز رفتار مزدا الٹ گیا ،ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی

جمعرات 19 جون 2025 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)کاہنہ ڈیفنس روڈ پرتیز رفتار مزدا الٹ گیا جس کے نتیجے میںڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں میں20سالہ مزمل، 21 سالہ علی رضا اور21سالہ ابوسفیان شامل ہیں ، حادثے میں زخمی 2افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ حادثے کے ایک زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :