سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا سنگ میل ،ایک دن میں سات طیارے لینڈ کئے

جمعرات 19 جون 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں سات طیاروں نے لینڈ کر کے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں ڈیل کیں،پی آئی اے کی چار اور ایئر بلیو کی تین پروازیں آج سکردو پہنچیں،سکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاس ہیں۔