س*گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 481 پاکستانی ایران سے بحفاظ وطن واپس پہنچے ہیں

جمعرات 19 جون 2025 22:55

xکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد وہاں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 2 ہزار سے زائد پاکستانی شہری تفتان اور گوادر کے راستے بحفاظت وطن واپیس لوٹ چکے ہیںایران میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 481 پاکستانی ایران سے بحفاظ وطن واپس پہنچے ہیں، جن میں 226 طلبا بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ عبداللہ بن عارف کے مطابق، واپس آنے والے طلبا کیلئے عارضی رہائش گاہ اور خوراک کا انتظام کیا گیا ہے، اور انہیں جلد صوبہ پنجاب روانہ کر دیا جائے گا۔ایران سے واپس آنے والے طلبا نے خیریت سے وطن واپسی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کو سراہا تفتان اور گوادر بارڈر کے راستے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم شاہوانی کے مطابق مزید 112 سیاح اور 24 طالب علم ایران سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔