
صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے، اسرائیل کا امریکہ سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، خامنہ ای
صیہونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہوچکے ہیں،ایرانی عوام اپنے طرز عمل سے بتادیں کہ وہ دشمن سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ ایرانی عوام دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے رہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا قوم کے نام پیغام
فیصل علوی
جمعہ 20 جون 2025
11:58

(جاری ہے)
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ اپنایا ہے اسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔
خامنہ ای نے سورۃ انفال کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے اسرائیل پر تازہ ترین میزائل حملے،عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں تھیں اوراس کو شدید مالی نقصان ہواتھا۔ایران کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 5اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی جس سے علاقے میں شدید مالی نقصان ہواتھا کئی گاڑیاں جل گئیں تھیں اور مائیکروسافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے۔ حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی تھی البتہ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات آئی موصول ہوئیں تھیں۔اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا تھا۔اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ ایران نے بیر شیبہ میں صرف ایک ہی میزائل فائر کیا اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائل کو روکنے میں مکمل ناکام رہاتھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جمعے کی صبح کیا گیا۔ ایرانی میزائل ایک رہائشی علاقے میں گرا جس کے باعث قریبی عمارتوں، گاڑیوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتھا۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا لیکن مالی نقصان کافی زیادہ تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
-
اسلام آباد میں ’غیر قانونی‘ مساجد کے تنازع کا حل کیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
کون حمیرا اصغر؟ مرینہ خان کو دوران شو لاعلمی مہنگی پڑگئی، صارفین نے بے حس اور لاپروا قرار دیا
-
آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے گلوکار عاصم اظہر میدان میں آگئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.