ابھیشیک بچن کی نئی فلم’’کالیدھر لاپتا‘‘سے متعلق دلچسپ تفصیلات

فلم ’’کالیدھر لاپتا‘‘آئندہ ماہ 4 جولائی 2025 کوزی فائیوپر ریلیز کی جائے گی

جمعہ 20 جون 2025 12:16

ابھیشیک بچن کی نئی فلم’’کالیدھر لاپتا‘‘سے متعلق دلچسپ تفصیلات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)بالی وڈ اداکار ابھشیک بچن جہاں ایک طرف اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہائوس فل 5‘‘ میں فلم بینوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر رہے ہیں، وہیں اب وہ ایک جذباتی اور اثر انگیز کہانی سے بھرپور ایک اور فلم 'کالیدھر لاپتا' کے ذریعے دلوں کو چھونے کے لیے تیار ہیں۔اس فلم کا باضابطہ اعلان خود ابھشیک بچن نے سوشل میڈیا پر کیا، جو مدھومیتا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کالیدھر لاپتاکی کہانی بھارت کے دیہی پس منظر میں ایک شخص کالیدھر(ابھشیک بچن)کے گرد گھومتی ہے، جو اس وقت گھر سے بھاگ جاتا ہے جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اپنے ہی خاندان والے اس سے جان چھڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، گھر سے فرار کے دوران اس کی ملاقات ایک زندہ دل 8 سالہ یتیم لڑکے بلوسے ہوتی ہے۔ زی فائیوکے ساتھ یہ تیسرا اشتراک ہے اور ابھشیک بچن کے ساتھ یہ ہمارا پہلا پراجیکٹ ہے، یہ کہانی ہمیں دل سے پسند آئی اور ہم بہت خوش ہیں کہ دیہی بھارت سے نکلنے والی یہ امید بھری اور انوکھی دوستی کی داستان ناظرین تک پہنچا رہے ہیں۔’’کالیدھر لاپتا‘‘آئندہ ماہ 4 جولائی 2025 کو 'زی فائیو' پر ریلیز کی جائے گی۔