
راولپنڈی ، مقامی قبرستان سے 60 سالہ بزرگ کی میت غائب ہو گئی
تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور قبر میں سسر کی میت بھی موجود نہیں
فیصل علوی
جمعہ 20 جون 2025
12:45

(جاری ہے)
اس غیر معمولی واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
خیال رہے کہ چند سال قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک قبرستان سے مردے لاپتہ ہونے کاواقعہ سامنے آیاتھا۔پولیس کے مطابق انسان یا انسان نما جانورجو بھی ہے، وہ تازہ قبروں کو ہی کھودتا تھا۔قبرستان سے 2 بچوں کے جسد خاکی غائب ہوئے تھے جبکہ کفن اور کچھ ہڈیاں مل سکیں تھیں جبکہ ایک خاتون کی قبر کھودی گئی لیکن میت محفوط رہی تھی۔ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں واقع قبرستان میں قبروں سے مردے نکالنے اور قبریں کھودنے کے واقعات مسلسل سامنے آ ئے تھے۔پولیس نے قبرستان کا سرچ آپریشن کیاتھا اور قریب موجود غاروں کو بھی ٹٹولا تھا تاہم کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔پولیس کے مطابق ہر دوسرے دن قبرکھود کے مردہ غائب کردیا جاتا تھا اور چند روز میں اب تک تقریباً 3 مردے غائب ہوچکے تھے۔علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قبریں کھود کر مردے نکالے جانے کی شکایت ملی تھی جس کی مزید انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
فلسطینی علاقوں میں این جی اوز کے خلاف ممکنہ اسرائیلی کارروائی پر تشویش
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کے تجارتی مسائل معاشی ترقی میں رکاوٹ
-
ہیروشیما برسی: جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو لاحق وجودی خطرے کا خاتمہ ضروری
-
میں اس "ڈاکو، ڈفر الائنس" کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا
-
نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں تجارتی خسارے میں 44 فیصد کا بڑا اضافہ
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
-
پنجاب کے کچھ افسران نے بتایا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کا کہیں سے بھی اشارہ آسکتا ہے
-
بھارت پرمزید ٹیرف عائد ہونے پر کانگریس کی مودی حکومت پر پھر شدید تنقید
-
پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام تاریخی اور یادگار انٹرنیشنل اوورسیز کنونشن کا بارسلونا میں انعقاد
-
دیار غیر میں اوورسیز پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کون سے آئین قانون اور کارکردگی کی بات کررہی ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.