
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کا مزید3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے موبائل فون برآمد کروانا مقصود ہے، ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لئے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا، پراسیکیوٹر، عدالت کا ملزم کو دوبارہ 23جون کو پیش کرنے کا حکم
فیصل علوی
جمعہ 20 جون 2025
14:55

(جاری ہے)
بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسلا م آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیاتھا۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی تھی۔ ملزم کو 2 لوگوں مقتولہ کی والدہ اور پھوپھو نے شناخت کرلیا گیا تھا۔عدالت میں پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملزم سے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی کی برآمدگی کرنی اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔ پراسیکوشن نے مؤقف اپنایاتھا کہ ملزم کو 2 لوگوں نے شناخت کیا ملزم کی والدہ اور پھوپھو نے۔ ملزم سے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی کی برآمدگی کیلئے ریمانڈ چاہیے۔عدالت میں ملزم عمر حیات کا کہنا تھا کہ میں نے موبائل پولیس کو دے دیا تھا۔ میری درخواست ہے میرا میڈیکل کروایا جائے۔ عدالت نے ملزم کے میڈیکل کی ہدایت کی تھی۔ملزم عمر حیات نے مزید کہا کہ میرا اپنی فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، فیملی کو پتا ہے کہ وکیل کرنا ہے یا نہیں۔بعدازاں عدالت نے پولیس کی ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی اور 4 روز کیلئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو 20 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اورجزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
-
امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقاریب
-
چینی وزیر خارجہ وانگ کا شیڈول دورہ بھارت
-
سندھ کے کھجور کے شعبے کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
-
خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریاں ،45افراد جاں بحق
-
امریکی ٹیرف، ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بھارت کی تنزلی
-
ٹرمپ غیر ملکی صحافیوں کی غزہ تک رسائی کے حق میں
-
پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا
-
خیبرپختونخوا ہ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی
-
ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو! وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
-
پاکستان نے جرمنی منتقلی کے منتظر افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا
-
ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ ٹیرف کمیٹی کو باقاعدہ منظم کیا ، سیکٹورلز کی تعداد بڑھا کر 17 کر دی ، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.