
برطانیہ میں فلسطینیوں کے حامی گروپ کے ارکان کی رائل ایئر فورس کے بیس میں گھس کر توڑ پھوڑ
جمعہ 20 جون 2025 16:10
(جاری ہے)
گروپ نے کہا کہ اس کے کارکنوں نے اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کیا اور کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے۔
گروپ نے دعویٰ کیا کہ برطانوی فضائیہ کے سپلائی طیارے سروس کے قابل نہیں رہے۔ برطانوی وزیر لیزا ننڈی نے بتایا کہ ایئر بیس میں داخل ہونے کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے اور یہ کہ حکومت ان لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ قومی سلامتی کے حوالہ سے ایسا کوئی اقدام کر سکتے ہیں۔ادھر فلسطین ایکشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی سطح پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کے باوجود برطانوی حکومت نے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں معاونت کے لئے فوجی کارگو بھیجنے، جاسوس طیارے اڑانے اور امریکی اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی رائل ایئر فورس کا برائز نارٹن ایئر بیش قبرص میں برطانوی ایئر بیس ایکروٹیری کے لئے پروازوں سمیت برطانیہ کے اسٹریٹجک فضائی نقل و حمل اور ایندھن بھرنے کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ فضائیہ نے قبرص کے اڈے سے باہر غزہ پر جاسوسی کی پروازیں چلائی ہیں۔فلسطین ایکشن غزہ میں موجودہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسی طرح کی سرگرمیوں میں مصروف ہے، جس میں زیادہ تر ہتھیاروں کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مئی میں، اس نے آئرلینڈ میں ایک امریکی فوجی طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ذمہ داری قبول کی تھی۔گروپ نے کہا کہ برطانوی فضائیہ کے برائز نورٹن میں داخل ہونے والے کارکنوں نے ہوائی جہازوں کے انجنوں پر سرخ پینٹ چھڑکنے کے لئے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کیا اور کرو بار کا استعمال کرتے ہوئے طیاروں کو مزید نقصان پہنچایا ۔برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع کرنے والے لوگوں کی حمایت ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیر محنت اور رائل نیوی کے سابق سربراہ لارڈ ویسٹ نے کہا کہ یہ واقعہ "انتہائی تشویشناک"ہے۔ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں قومی سلامتی کے لئے ایک حقیقی مسئلہ ہیں۔ آرمڈ فورسز کےشیڈو وزیر مارک فرانکوئس نے بی بی سی کو بتایا کہ بڑے طیاروں کے انجنوں میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش "مکمل طور پر قابل مذمت"ہے۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.