نارووال،تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق

جمعہ 20 جون 2025 17:08

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)شکرگڑھ میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ کے نواحی علاقیاخلاصپور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان حیدر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

نوجوان کا تعلق محلہ آرائیاں سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار ہ گئی۔اہل علاقہ اور لواحقین نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔