میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں 2ارب مالیت کی ریکوری کی گئی

جمعہ 20 جون 2025 17:08

میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)قومی احتساب بیورو (نیب ) نے میگا کرپشن سکینڈل میں رواں سال کی بڑی ریکوری کر لی ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں 2ارب مالیت کی ریکوری کر کے ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس پنجاب کے حوالے کر دیا ۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس شیخوپورہ کے افسران و اہلکاروں کے خلاف مبینہ طور پر 5ارب مالیت کے بوگس چیکس اجرا کی تحقیقات جاری ہیں۔پلی بارگین کے تحت تاحال 2ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جسکی پہلی قسط قومی خزانہ کی نظر کردی گئی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف کرپشن شکایات پر ستمبر 2024ء میں انکوائری کا آغاز ہوا،نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں ملزمان سے 2ارب کی ریکوری ممکن بنائی،نیب لاہور انویسٹی گیشن ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے،لاہور: مذکورہ سکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے،لاہور: چیئرمین نیب کی واضح ہدایات ہیں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے،متاثرین کی ریکوری کیلئے کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی شیڈول کے مطابق نیلامی منعقد کروائی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریکوری ممکن بنائی جائے۔