Live Updates

امریکا کا ایران پر حملہ ثابت کرے گا خطے میں چین کی طاقت محدود ہے، امریکی اخبار

کوئی امکان نہیں ہے کہ چین امریکا کے خلاف ایران کی ملٹری لحاظ سے مدد کرے، رپورٹ

جمعہ 20 جون 2025 19:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)امریکی اخبارمیں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا ایران پر حملہ ثابت کرے گا کہ خطے میں چین کی طاقت محدود ہے۔

(جاری ہے)

اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ چین امریکا کے خلاف ایران کی ملٹری لحاظ سے مدد کرے، چین زیادہ سے زیادہ ایران کو دفاعی ساز و سامان فراہم اور سیاسی و سفارتی حمایت کرسکتا ہے۔مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کی فون کال کے بعد جاری بیان میں بھی صرف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات