پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے مسقط کا بوشیر بائیکرز کلب اسلام آباد پہنچ گیا

جمعہ 20 جون 2025 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے مسقط کا بوشیر بائیکرز کلب اسلام آباد پہنچ گیا،، بوشًر بائیکرز کا پاکستان کے شمالی علاقوں کا شاندار موٹر سائیکل سفر کرے گا۔

(جاری ہے)

پندرہ رکنی عمانی بائیکرز وفد کا اسلام آباد آیر پورٹ کا پر استقبال کیا گیا، عمانی بائیکرز پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی بائیکرز مہم کے لیے پرعزم ہیں جووزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنائ اللہ سے بھی آج ملاقات کریں گے۔بوشیر بائیکرز کلب 22 جون سے اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا