صدرمملکت کی قومی ہاکی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی ، جذبے ، ٹیم ورک کو خراج تحسین

جمعہ 20 جون 2025 21:54

صدرمملکت کی قومی ہاکی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی ، جذبے ، ٹیم ورک کو خراج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ کوالالمپور کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف شاندار فتح پر قومی ہاکی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی، جذبے اور ٹیم ورک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں قومی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے ہاکی ٹیم کی صلاحیت، عزم اور محنت قابلِ تحسین ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کامیابی حاصل کرے گی ۔