لاڑکانہ:ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قمبر شہدادکوٹ پولیس کا سرچ آپریشن

جمعہ 20 جون 2025 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر قمبر شہدادکوٹ پولیس نے ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سرچ آپریشن کیا۔ایس ڈی پی او میروخان اور سی آئی اے پاسبان سمیت ضلع کی بھاری نفری نے پولیس موبائلز ، اے پی سی چین اور جدید آلات سمیت آپریشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سرچ اور کوبنگ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنہیں ویری فائی کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے جامع منصوبہ بندی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔