شندور پولو فیسٹیول 2025 کا شاندار آغاز، افتتاحی میچ سرلاسپور نے جیت لیا

جمعہ 20 جون 2025 20:35

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)سطح سمندر سے 12ہزار فٹ کی بلنی پر واقع دنیا کے بلند ترین پولو گرانڈ شندور میں تین روزہ شندور پولو فیسٹیول 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف، سیکرٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر اور ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم خیبرپختونخوا حبیب اللہ عارف بھی موجود تھے۔

تقریب میں پیراگلائیڈنگ، ایف سی بینڈ اور چترال سکاٹس کے خصوصی مظاہرے پیش کیے گئے جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔افتتاحی میچ چترال کی ٹیم سرلاسپور اور گلگت بلتستان کے غذر کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سرلاسپور نے 3 کے مقابلے میں 6 گول سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

فیسٹیول خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، پاکستان آرمی اور چترال سکاٹس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے جس میں گلگت اور چترال کی 7 روایتی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک پرامن صوبہ ہے اور حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے مثر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر کھیل فخر جہاں نے کہا کہ شندور پولو فیسٹیول دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت سے روشناس کراتا ہے۔