Live Updates

بلوچستان کے ایران سے منسلک سرحدی اضلاع میں ایندھن، خوراک سمیت دیگر اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، میر سرفراز بگٹی

جان جمالی ہمارے سینئر ،رائے کا احترام کرتے ہوئے ،تبصر ہ نہیں کرونگا، حکومت کا کام قانون سازی ہے اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کوئی غیر قانون کام ہوا ہے تو اس میں درستگی کردیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 20 جون 2025 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایران سے منسلک سرحدی اضلاع میں ایندھن، خوراک سمیت دیگر اشیاء کی کمی نہیں ہونے دیں گے ، جان جمالی ہمارے سینئر ہیں ان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اس پر تبصر ہ نہیں کرونگا، حکومت کا کام قانون سازی ہے اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ کوئی غیر قانون کام ہوا ہے تو اس میں درستگی کردیں، بلوچستان حکومت میں اختلاف نہیں ،کابینہ میں تبدیلیاں نہیں ہونے جارہیں ۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جان جمالی ہمارے سینئر ہیں ان کی رائے کا احترام کرتاہوں اس پر تبصرہ نہیں کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی ہے اس پر کمیٹی میں اتفاق رائے پیدا کیا ہمار احق ہے کہ قانون سازی کریں عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں اگر کوئی غیر آئینی کام ہوا ہے تو اسے درست کردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ انسداد ہشتگردی ایکٹ سے بلوچستان میں مسنگ پرسنز اور امن وامان کے مسائل حل ہونگے اگر کوئی اس پر تنقید کرتا ہے تو وہ انکا کام ہے حکومت کا کام قانون بنانا اور عدالت اس کی تشریح کر تی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کے نمائندے ایوان میں موجودہیں بجٹ نے منظور یا مسترد اسمبلی سے ہونا ہے اگر بجٹ منظور ہوتا ہے تو بلوچستان کی نمائندہ اسمبلی کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ اسے منظور یا مسترد کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اختلاف یا نشست نہیں ہوئی بلکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے ساتھ اسمبلی کے معاملات پر نشست ہوئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت ایک جنگ جاری ہے یہاں پر را فنڈڈ لشکر نے ہمار ے خلاف انتہاء پسندی شروع کی ہے اس صورتحال میں کمی بیشی ہوتی ہے حکومت سیکورٹی صورتحال کو بہتر کرنے جارہے ہیں صوبے میں بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کیا جارہا ہے صوبے میں آہستہ آہستہ نتائج آنے شروع ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی 832آسامیاں ختم کی ہیں کوشش ہے کہ نان ڈوپلمنٹ بجٹ کم کر کے عوام اور نوجوانوں کو فائدہ پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات پر روز اول سے کہا تھاکہ ہمیں اس حوالے سے خود کفیل ہونا چاہیے سرحدی علاقوں میں ایران میں جنگ کے باعث صورتحال دیکھ رہے ہیں حکومت سرحدی علاقوں میں اشیاء خورد ونوش کی کمی نہیں ہونے دیگی ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات