محکمہ بی اینڈ آر بلڈنگ کوہلو میں ماہانہ کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ،جونیئرآفیسرز نے محکمہ کو چونا لگا دیا

جمعہ 20 جون 2025 22:20

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) ضلع کوہلو میں محکمہ بی اینڈ آر میں ماہانہ کروڑوں روپے کے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جہاں جونئیر آفیسر نے عوام کے ترقیاتی اسکیمات میں کروڑوںروپے غیر قانونی طریقے سے حاصل کرکے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق کوہلو میں محکمہ بی اینڈ آر بلڈنگ میں جونئیر انجینئر نے ایکسین کے چارج حاصل کرکے محکمہ میں عوام کے جاری ترقیاتی اسکیمات کی مد میں آنے والے کروڑوں روپے کے بجٹ کو خودبرد کرکے جبکہ فی پرجیکٹ پر 17سے 20فیصد کمیشن فکس کرکے ماہانہ کروڑوں روپے خورد برد کرلیے ہیں جس سے ناصرف محکمہ کے سینئر آفیسر بے خبر ہیں بلکہ کرپشن پر کام کرنے والے دیگر سرکاری اداروں کے نظروں میں بھی اوجھل ہیں مقامی ٹھکیداروں نے بتایا کہ موجود ہ ایکسین بی اینڈ آر اور ان کے دیگر دفتری سہولت کار ناصرف ہر ترقیاتی پروجیکٹ میں 17فیصد کمیشن وصول کررہے ہیں بلکہ جاری ترقیاتی کاموں کے غیر معیاری ہونے کے باوجودتمام پیسے دے کر اپنے اضافی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ کوہلو میں متعلقہ آفیسر نے محکمہ بی اینڈ آر کے آفیس کے بجائے مقامی دوکانوں اور ریسٹ ہاوس میں کمیشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جہاںدلچسپ امر یہ بھی ہے کہ محکمہ کے سرکاری ملازم ٹھکیدارر بن کر رنگ و کمیشن وصول کرتے ہیں مقامی ٹھکیدار وں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ کمیشن دے کر غیرمعیاری کام کریں کیونکہ جب زیادہ کمیشن وصول کیا جاتا ہے تو ٹھکیدار بقایا کام کیسے مکمل کم رقم سے پورا کرسکتے ہیں دوسری جانب کوہلو کے عوامی حلقوں نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو میں ترقیاتی اسکیمات تو دئیے جاتے ہیں مگر محکمہ کے کرپٹ آفیسروں کی وجہ سے غیر معیاری کام سے کرڑوں روپے کے منصوبے پورا ہوتے ہی خستہ حال ہوجاتے ہیں جس سے جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے وہ حکومتی ترقیاتی منصوبے بھی زوال پذیر ہوجاتے ہیں اور کروڑوں روپے بجائے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے خرچ ہونے کے مقامی آفیسروں کے ذاتی استعمال میں چلے جاتے ہیں جس سے عوام کو ترقی و سہولیات دینے کا منصوبہ ناکام ہوجاتا ہے اور علاقہ بجائے ترقی کے مزید پسماندگی کا شکار ہوجاتا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات ،اینٹی کرپشن بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ کوہلو کے محکمہ بی اینڈ آر بلڈنگ میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لیکر جونئیر ایکسین و آفیسرز کو ہٹا کرمیرٹ کے بنیاد پر سینئر آفیسرز کو تعینات کیا جائے تاکہ حکومتی وسائل کا صیح استعمال یقینی ہوسکے۔