لله*جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام یوتھ ڈیجیٹل سمٹ کل (اتوار کو)جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں ہوگی

Mہزاروں نوجوان مرد و خواتین شرکت کرینگے ّسمٹ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نوجوانوں کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ٓشکیل ترابی سیکرٹری اطلاعات و سلمان شیخ ہیڈ میڈیا سیل جماعت اسلامی پاکستان کی پریس کانفرنس

جمعہ 20 جون 2025 22:30

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) 22جون کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ منعقد ہوگی۔ یوتھ ڈیجیٹل سمٹ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نوجوانوں کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سمٹ کے لیے 12ہزارسے زائد نوجوان مرد وخواتین نے رجسٹریشن کروالی۔ نوجوان سمٹ میں لازمی شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی اور ہیڈ میڈیا سیل سلمان شیخ نے یہاں دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی نے کہاکہ 22 جون 2025ء بروز اتوار کو کنونشن سنٹر میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک یوتھ ڈیجیٹل سمٹ ہوگا۔ یوتھ ڈیجیٹل سمٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہیڈ میڈیا سیل سلمان شیخ نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ڈیجیٹل سمٹ ہے جو اس قدر بڑے پیمانے پر ہورہاہے، سمٹ کے لیے ہزاروں نوجوان مرد وخواتین نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اس یوتھ ڈیجیٹل سمٹ کا بنیادی مقصد پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھانا ہے۔ نوجوانوں کو مایوس کیا جارہاہے، نوجوانوں کو ان راہوں پر ڈالنے کی کو شش کی جارہی ہے جو پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ اس سمٹ میں ہم نوجوانوں کے ذمہ دارانہ سوشل میڈیا کے استعمال پر بات کریں گے۔ اداروں کی مخالفت کی وجہ سے ایسا بیانیہ بنایا جارہا ہے جو ریاست کے خلاف ہے۔

سیاسی مخالفت کو ریاست کی مخالفت میں تبدیل کیا جارہاہے ان سب مسائل پر سمٹ میں بات ہوگی۔ ہم نوجوانوں کو بلاکر ان کو بااختیار بنانے کی بات کریں گے۔ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ میں مختلف سیشن ہوں گے۔ یوتھ شارک ٹینک بھی اس سمٹ کا حصہ ہوگا جس میں نوجوانوں کے آئیڈیاز کو سپانسر کیا جائے گا۔ ایک سیشن فلسطین کے لیے ہوگا۔ ہم نے سمٹ کے لیے انفلوانسر سے براہ راست رابطہ کیا اور انہوں نے سمٹ میں آنے کی حامی بھری ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سمٹ میں نوجوانوں کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ الخدمت فاونڈیشن بھی اپنے ڈیسک سمٹ میں بنائے گی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی وہاں موجود ہوں گے، نوجوان سمٹ میں ضرور شرکت کریں۔ کوشش ہوگی کہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ ہر سال ہو۔ سمٹ میں 50فیصد سے زیادہ خواتین نے رجسٹریشن کرائی ہے۔