
عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،رانا ثنا اللہ
جمعہ 20 جون 2025 23:00
(جاری ہے)
وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی جانب سے جمعہ کو یہاں گنز اینڈ کنٹری کلب میں عمانی بائیکرز کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے دورہ کی سہولت فراہم کرنے پر عمان میں پاکستانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عمانی بائیکرز کی یہاں موجودگی پاکستان اور عمان کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں ایک اہم قدم کی عکاسی کرتی ہے۔
راناثناء اللہ نے بائیکرز کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات بشمول سیکورٹی اور مہمان نوازی کو احتیاط کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور عمان کے عوام کے عوام سے تعلقات کو مستحکم کرنے اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی نے بھی بائیکرز کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ آپ شمالی علاقوں کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں اور ثقافتی سیاحت کو فروغ ملے گا۔بوشر بائیکرز کلب کے رکن محمد النبھانی نے دورے کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کی خوبصورتی کے نظارے اور پاکستانی عوام سے ملنے کے منتظر ہیں۔دریں اثناء ظہرانے سے قبل بوشر بائیکرز کلب کے ممبران نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی۔بوشر بائیکرز کلب کے ممبران کے وفد میں عیسیٰ الحسنی، محمد النبھانی، کامل اے آئی وہبی، ماجد الرواحی، محمد منینی، ماجد الوہابی اور محمد الرواحی شامل ہیں۔واضح رہے کہ عمان میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے خیر سگالی کے سفر کی منصوبہ بندی کی گئی ، عمان کا پاکستان میں خیر سگالی کا سفر عمان میں مقیم پاکستانی شہری عاطف علی کی قیادت میں ایک وژنری اقدام ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد عمانی موٹر سائیکل سواروں کے پاکستان میں سفر کا اہتمام دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،یہ سفر جدید اور بامعنی انداز میں اتحاد، دوستی اور علاقائی تعاون کے پیغام کو تقویت دینے کی ایک کوشش بھی ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس، بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 50 نئی ڈیزل-ہائیبرڈ بسوں کی خریداری کی منظوری دی
-
اسپیکر قومی اسمبلی فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ یکجہتی، نیک خواہشات کا اظہار
-
لیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار کے حوالے سے ورکشاپ
-
دعاہے دنیا میں امن قائم ہو ،ہر انسان کوسکون نصیب ہو‘مریم نواز
-
احسن اقبال کا زیر تعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ، جون2026 تک تکمیل کی ہدایت
-
پاکستان کاایٹمی پروگرام پوری قوم کاکریڈٹ ہے، خرم نوازگنڈاپور
-
محرم الحرام ، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
-
بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا انجنیئر مجاہد تنویر احمد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں 80 فیصد طلباء کے فیل ہونے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.