فیصل آباد پولیس نے 7 ماہ کی بچی کو قتل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 21 جون 2025 12:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فیصل آباد پولیس نے 7 ماہ کی بچی کو قتل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ماہ کی بچی کو قتل کرنیوالے ملزم کاشف اور ملزمہ بانو بی بی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے دوران لڑائی جھگڑا سوٹے کا وار کیا جو 7 ماہ کی بچی جنت کے دائیں کان پر لگا اور اسی ضرب کی وجہ سے بچی جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ غلام محمد کے علاقہ میں دوران لڑائی جھگڑا 7 ماہ کی بچی کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر سٹی پولیس آفیسر نے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی لائل پور ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا۔تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے گرفتارملزم کاشف اور ملزمہ بانو کو پابند سلا سل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک ہے۔