پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ورلڈکیمل ڈے‘‘(کل) منایا جائے گا

ہفتہ 21 جون 2025 12:28

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ورلڈکیمل ڈے‘‘ (کل)22جون اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدچولستان،ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اونٹ ریتلے علاقوں کا جانور ہے اے صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے اونٹ کو گوشت،دودھ کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے اسے صحرائی علاقوں میں بوجھ اٹھانے اور سفر کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔