ماہرہ اور ہمایوں کی لو گرو نے اکشے کمار کی نئی فلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے

ہفتہ 21 جون 2025 12:35

ماہرہ اور ہمایوں کی لو گرو نے اکشے کمار کی نئی فلم کو بھی پیچھے چھوڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے بھارتی فلم ہاس فل فائیو کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر لو گرو نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پانڈئوز کما کر 56 ہزار پانڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ہاس فل 5 کو شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پائونڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی ووڈ کی فلم کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین بھی لو گرو کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا، ابھی کچھ دن پہلے لو گرو دیکھی تھی اور سچ پوچھیں تو یہ دیکھنے کے قابل ہے۔ایک اور مداح نے کہا، لو گرو ایک بہترین فلم ہے۔ مجھے یہ پسند آئی۔ایک اور مداح نے تبصرہ کیا،اس میں بالی ووڈ فلموں کی طرح کوئی بیہودہ سین نہیں ہی-