پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی‘ مریم نواز شریف

خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے‘وزیر اعلیٰ پنجاب

ہفتہ 21 جون 2025 12:43

پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی‘ مریم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ وزارتِ اطلاعات و ثقافت، الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے، فن اور موسیقی کے لئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔