محکمہ پرائس کنٹرول نے ڈی او انڈسٹری کو پرائس کنٹرول کمیٹی سے علیحدہ کر دیا

ہفتہ 21 جون 2025 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) محکمہ پرائس کنٹرول نے ڈی او انڈسٹری کو پرائس کنٹرول کمیٹی سے علیحدہ کر دیا۔ڈی او انڈسٹری کو ہٹانے کے بعد ای اے ڈی اے کو سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اضلاع میں ڈی او انڈسٹری کے کام نہ کرنے کی حکومت کو شکایت ملی تھیں، اب ای اے ڈی اے زراعت محکمہ پرائس کنٹرول کمیٹی کیلئے کام کریں گے۔ پنجاب حکومت نے یہ کمیٹیاں مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے قائم کی ہیں۔ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :