Live Updates

پلیئرز کو الانس کیوں نہیں دیا! پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

ہفتہ 21 جون 2025 16:44

پلیئرز کو الانس کیوں نہیں دیا! پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے صدر طارق بگٹی نے نیشنز کپ کے فائنل میں گرین شرٹس کی جانب سے فرانس کا شکار کرنے پر دلچسپ بیان دیاہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الانس سے متعلق بات کرنے کے بجائے قومی ہاکی پلئیرز کی جانب سے حیران کن پرفارمنس کو بھارت کی(فرانسیسی طیارے رافیل گرانی) سے جوڑ رہے ہیں۔

طارق بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران فوج نے رافیل طیاروں کا شکار کیا اور میدان پر پاکستانی کھلاڑیوں فرانسیسی پلئیر کا! جس پر سوشل میڈیا پر انہیں کچھ افراد تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔اسپورٹس تجزیہ کار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے پلئیرز کے ڈیلی الانس پر خاموش رہنے والے ہاکی فیڈریشن کے صدر کھلاڑیوں کا مذاق بنارہے ہیں، انہیں اسوقت کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا چاہیے ناکہ فضول بیانات دینے چاہیے، انکا کہنا تھا کہ پلیئرز کے ڈیلی الانس دینا نہیں جگتیں کروالو۔

(جاری ہے)

سابق پلئیر اور کوچ عدنان ذاکر نے پی ایچ ایف صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر واقعی افسوس ہوتا ہے کہ نااہل افراد ہمارے قومی کھیلوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ ملائیشیا میں جاری میں نیشنز ہاکی کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیڈریشن کی جانب سے ڈیلی الانس تک نہیں دیا گیا تھا۔بعدازاں پی ایچ ایف صدر نے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ڈیلی الانس کے معاملہ اٹھانا کھلاڑیوں کی کھیل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات