Live Updates

صوبائی وزیر صحت کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ،طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

ہفتہ 21 جون 2025 16:53

صوبائی وزیر صحت کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ،طبی سہولیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ایئر کنڈیشنرز کے فعال نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور جلد فعال کرنے کی ہدایت ،مریضوں کی عیادت اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ وزیر صحت نے کہاکہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات