اسرائیل کا پاسدارانِ انقلاب کے ڈرون یونٹ کے دوسرے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی

شہید کمانڈر اسرائیل کی جانب سینکڑوں ڈرون حملوں کی نگرانی کے ذمہ دار تھے، اسرائیلی فوج

ہفتہ 21 جون 2025 16:59

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) کے یونٹ کے ایک اور کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ان کمانڈر کو نشانہ بنایا، جنہیں اسرائیل نے امین پور جودخی کے نام سے شناخت کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شہید کمانڈر ایران کے جنوب مغربی حصے سے اسرائیل کی جانب سینکڑوں ڈرون حملوں کی نگرانی کے ذمہ دار تھے۔اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 13 جون کو پاسدارانِ انقلاب کے ڈرون فورس کے ایک اور کمانڈر طاہر فور کو شہید کیا گیا تھا، جس کے بعد امین جودخی نے کمان کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں اور کارروائیوں میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔