سیالکوٹ، حضرت بابا پیر ملک شاہ ولی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کی 2 روزہ تقریبات اختتام پذیر

ہفتہ 21 جون 2025 17:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) حضرت بابا پیر ملک شاہ ولی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی 2 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ 19 جون بروز جمعرات کو شروع ہونے والی ان تقریبات میں علمائے کرام نے بزرگان دین اولیا اللہ کی تعلیمات اور اشاعت اسلام کے لیے سر انجام دی گئی،ان کی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ قراحضرات نے کلام الٰہی کی آیات تلاوت کر کے اور نعت خواں حضرات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کر کے یہاں آئے زائرین سے خوب داد سمیٹی۔

عرس مبارک کے موقع پر جن نامور علمائے کرام نے خطابات کیے ان میں پاسبان مسلک رضا حضرت علامہ مولانا اویس مرتضیٰ نوری (اوکاڑہ)، خورشید ملت ڈاکٹر حضرت علامہ خادم حسین خورشید الازھری، مبلغ یورپ حضرت علامہ مولانا محمد رمضان اظہر نقشبندی،ضلعی رہنما تحریک لبیک پاکستان جہلم مجاہد اہلسنت حضرت علامہ مولانا عاصم اشفاق رضوی، حضرت علامہ قاری خالد محمود کیلانی سمیت علمائے کرام کی کثیر تعداد نے اپنے خطابات سے لوگوں کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سالانہ عرس مبارک حضرت بابا پیر ملک شاہ ولی سرکار دربار عالیہ اگوکی شریف میں بہت زیادہ روحانی ،وجدانی،ایمانی ماحول میں ہوتا ہےاور عقیدت مند دربار عالیہ پر فاتحہ خوانی اور دعا کرتے ہیں۔