کلینک آن ویلز ،مریم کی دستک پراجیکٹس کاافتتاح، ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام

ہفتہ 21 جون 2025 18:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کلینک آن ویلز اور مریم کی دستک پراجیکٹس کاافتتاح، ممبر صوبائی اسمبلی نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر عمران علی کلینک آن ویلز کی وین چلا کر کیا۔ س موقع پر اسسٹنٹنکمشنر قصور اسفند یار، سی ای او ہیلتھ قصور ودیگر متعلقہ اداروںنکے افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی نعیم صفدر انصاری کاکہنا تھا کہ کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا۔عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کلینکس آن ویلز میں تمام بنیادی طبی سہولیات موجود ہیں۔ کلینک آن ویلز وین میںنالٹراساو?نڈ کی سہولت موجود ہوگی، کلینکس آن ویل میں ایک ڈاکٹر ہو گا اور ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود ہو گی۔

(جاری ہے)

شہری کلینکس آن ویلز پراجیکٹ سے مستفید ہوں گے، کلینکس آن ویل کے اندر زچہ و بچہ کیلئے بھی سہولیات ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہاکہ کلینکس آن ویل اس جگہ پارک ہوں گی جہاں ہسپتال کی سہولت دور ہو، کلینکس آن ویل میں سکریننگ اور ویکسی نیشن کی سہولت بھی موجود ہو گی، یہ منصوبہ طبی شعبہ کو مکمل طور پر تبدیل کردے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن صحت کی دستک اپ کی دہلیز پر احسن اقدام ہے۔

صحت کی دستک اپ کی دہلیز پر کے تحت 8 سہولیات فراہم ہوں گی۔ حاملہ خواتین کا معائنہ الٹراساو?نڈ، بعداز زچگی معائنے کی سہولت، سوکھڑے کا شکار بچوں کی سکریننگ و علاج کی سہولت میسر ہونگی۔ بنیادی ادوایات کی فراہمی ماں بچہ کام معائنہ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولت بھی شامل ہونگی۔علاوہ ازیں عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے زیراہتمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پُروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

تقریب میںنممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ، ممبرز صوبائی اسمبلی محمدنعیم صفدر انصاری، محترمہ صفیہ سعید، ڈپٹی کمشنر عمران علی، اسسٹنٹنکمشنر قصور اسفند یار، ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران وعملہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی میاںنسعد وسیم شیخ کاکہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے مثالی صفائی انتظامات پر صفائی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ورکرز میں 10 ہزار فی کس کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ تقریب میںنصفائی ہیروز کی عزت و تکریم کا خاص خیال رکھتے ہوئے ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کے دوران ایم پی سے نعیم صفدر انصاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اس عیدالاضحی پر شہر سمیت ضلع بھر کی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے جس پر صفائی عملہ کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری تھی جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فی کس 10ہزار روپے کا اعلان کرکے ورکرز کے دل جیت لیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی صفیہ سعید نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر عمران علی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ نے مشترکہ طورپر عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا۔ آج کی تقریب کے ہیروز ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز وعملہ ہیں جنہوں نے عیدقرباں پر دن رات محنت کرکے شہر اور ضلع بھر کو صاف ستھرا رکھا۔

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے واضح ہدایات تھیں کہ شہر سمیت ضلع بھر کو صاف ستھرا رکھنے میںنکوئی کسر نہ چھوڑی جائے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ آج کی تقریب اپنے انہی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی ہے۔