
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سےعیدالاضحیٰ کے موقع پر ویسٹ ورکرز کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہر ورکرز کو 10ہزار روپے کے انعامی چیکس تقسیم
ہفتہ 21 جون 2025 19:56
(جاری ہے)
مجموعی طور پر فیصل آباد ضلع میں 7 ہزار سے زائد ویسٹ ورکرز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے انعامی رقوم تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر ہر ورکر کو 10 ہزار روپے کا چیک پیش کیا گیا۔تقریب سے قبل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تحصیل چک جھمرہ جاکر مقامی ویسٹ ورکرز کو 10ہزار روپے کے انعامی چیکس فراہم کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ ورکرز نے شدید گرمی اور قربانی کے دنوں میں محنت، لگن اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دے کر نہ صرف عوام کے دل جیت لیے ہیں بلکہ عیدالاضحیٰ پر صفائی کے وہ معیار قائم کیے ہیں جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ نسلوں کے مستقبل اور فلاح و بہبود کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ صاف ستھرا پنجاب منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دل کے قریب ہے اور اربوں روپے کے وسائل اس مقصد کے لیے صرف کیے جا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں صفائی کے میدان میں جس مثالی کام کا مظاہرہ کیا گیاوہ بلاشبہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تحصیل چک جھمرہ جاکر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےویسٹ ورکرزمیں 10 ہزار روپے فی کس انعامی چیکس تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن فیصل آباد کی سڑکیں، گلیاں اور محلے مثالی صفائی کی تصویر بنے رہے یہ سب ان محنت کش ورکرز کا مرہونِ منت ہے جنہوں نے قدم قدم پر خدمت کے جذبے سے اپنا کردار نبھایا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.