بانڈی پورہ،بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 21 جون 2025 20:16

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے ک علاقے کٹسن بنلی پورہ میں ایک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار شخص کی شناخت 48 سالہ بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ بشیر احمد بانڈی پورہ کے علاقے حلمت پورہ آلوسہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔بھارتی پولیس نے انکی گرفتار ی کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں ایک عسکری تنظیم کا کارندہ قراردیا ہے اور انکے قبضے سے گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔