
صوابی ،ہوٹل پر پانی پینے کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا
ہفتہ 21 جون 2025 21:41
(جاری ہے)
پولیس تھانہ آئی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب سوا دس بجے پی اے ایس آئی بلال خان ، کانسٹیبل قادر نواز ، ڈرائیور زاہد سکنہ مزغنڈ گدون اور کانسٹیبل جمال الدین سکنہ بیر گلی گدون سرکاری موبائل گاڑی میں گشت کر رہے تھے، پیاس محسوس ہونے پر ڈرائیور زاہد نے پانی پینے کے لئے اجازت لے گاڑی روک لی ، ساتھ کانسٹیبل جمال الدین بھی اتر کر ٹوپی روڈ پر واقع باچہ ہوٹل جاکر وہاں پانی پی رے تھے کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے آکر پستولوں سے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر شہید ہو گئے ،ملزمان فرار ہوگئے اور پولیس نے گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے ، دونوں شہدا کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کر دی گئی اور بعد ازاں ہفتہ کی علی الصبح پولیس لائن شاہ منصور (صوابی) میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی، جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن بگوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر خان،ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی ،سرکل ایس ڈی پی اوز سمیت افسران ، اہلکاران اور شہدا کے ورٹا نے شرکت کی ، بعد ازاں دونوں شہدا کو ان کے آبائی قصبوں میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دئیے گئے ، اس موقع پر آر پی او مردان نجیب الرحمن بگوی اور ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا، فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر دم لیں گے، اور فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی رہنما ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں، لیڈرشپ کواپنے لوگوں نے ہی متنازع بنایا، شیرافضل مروت
-
داتا دربار سے اغوا 3 سالہ بچہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ، مون سون بارشوں کا جائزہ لیا
-
ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب تیز کر رہے ہیں ، سردار اویس احمد لغاری
-
وزیراعظم سے طارق فضل چوہدری راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان کی ملاقات
-
ایس سی او کے اعلامئے پر دستخط نہ کرنے پر ہم بھارت سے اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں، یوسف رضا گیلانی
-
موجودہ حالات کے تناظر میں اعلی تعلیم ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہے ، یوسف رضا گیلانی
-
حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
-
سیسی کا ادارہ جب سے بنا ہے آج تک اس کا آڈٹ نہیں کروایا گیا ،نثار کھوڑو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی
-
ساہیوال چک 28 ٹو آر طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق ، سات افراد زخمی
-
ساہیوال، رنجش کی بنا پر زمیندار کا کزن اغوا ،8اغوا کار وں کے خلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.