ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد گرفتار

گرفتار کیے گئے عناصرایران ساکھ کو خراب اور تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے،سربراہ انٹیلی جنس پولیس

ہفتہ 21 جون 2025 21:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء)ایران کے صوبے قم میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قم انٹیلی جنس پولیس کے سربراہ نے کہا کہ 13 جون سے اب تک اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے یہ عناصر عوامی رائے کو منتشر کرنے اور جمہوریہ اسلامی ایران کے مقدس نظام کی ساکھ کو خراب اور تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک اور موساد جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔مبینہ گرفتار جاسوس بذریعہ واٹس ایپ ایرانی فضائی دفاع کا ڈیٹا شیئر کر رہا تھا۔حکام نے موساد کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ذریعے ایران کی فضائی دفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات اسرائیل کو بھیجی تھیں۔