Live Updates

اسرائیل کیخلاف حملے ملکی دفاع میں ہیں، ترجمان ایرانی حکومت

ایران نے 200 سال سے کوئی جنگ شروع نہیں کی، ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں،گفتگو

ہفتہ 21 جون 2025 21:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملے ملکی دفاع میں ہیں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنا دفاع کر رہا ہے مگر سفارتکاری کے دروازے بند نہیں کیے۔فاطمہ مہاجرانی نے ایرانی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے 200 سال سے کوئی جنگ شروع نہیں کی، ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات