خواجہ سلمان رفیق کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات ، محرم الحرام حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 21 جون 2025 22:37

خواجہ سلمان رفیق کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات ، محرم الحرام حفاظتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ ساجد نقوی سے خیر سگالی ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے کئے گئے حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی بھی موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔