
عراق میں پاکستان کی لکی سیمنٹ فیکٹری پر اسرائیلی ڈرون کا مبینہ حملہ
عراق میں ’’نامعلوم فضائی چیز‘‘ نے لکی سیمنٹ پلانٹ کو نشانہ بنایا، واقع سے سیمنٹ پلانٹ میں کچھ برقی تاروں کو معمولی نقصان پہنچا لیکن پلانٹ مکمل طور پر فعال ہے، وضاحت کا مقصد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے پیدا افواہوں کا ازالہ کیا جاسکے۔ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کا وضاحتی بیان
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 21 جون 2025
19:27

(جاری ہے)
کمپنی نے بتایا ہے کہ عراق میں واقع اس کے سیمنٹ پلانٹ میں کچھ برقی تاروں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم واقعے کے باوجود پلانٹ مکمل طور پر فعال ہے۔
پی ایس ایکس ریگولیشن 5.6.2 اور سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کی شق 96 کے تحت، سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے گردش کرنے والی ایک ویڈیو اور کمپنی سے منسوب ایک وضاحت کے تناظر میں درج ذیل بیان جاری کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ کمپنی کا سیمنٹ پلانٹ، جو سماوہ، عراق میں مشترکہ منصوبے کے تحت قائم ہے، مکمل طور پر فعال ہے اور پلانٹ کو کوئی بڑا یا مادی نقصان نہیں پہنچا۔ لکی سیمنٹ نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ایک نامعلوم فضائی شے کے سماوہ، عراق میں نصب پری ہیٹر کے بالائی حصے سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا ہے، جس سے کچھ برقی تاروں کو معمولی نقصان پہنچا۔ گزشتہ ماہ، لکی سیمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ سماوہ میں واقع نجمت السماوہ (این اے ایس) میں ان کی نئی کلنکر لائن نے کام شروع کر دیا ہے۔ مئی 2023 میں لکی سیمنٹ اور عراق کے العشموق گروپ نے سماوہ میں اپنی کلنکر پیداواری صلاحیت میں 1.82 ملین ٹن سالانہ کی نئی لائن شامل کر کے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کچھ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اسرائیل نے عراق میں پاکستان کے لکی سیمنٹ فیکٹری پر حملہ کردیا اور بہانہ تراشہ ڈرون ایران جارہا تھا غلطی سے لگ گیا۔ جس پر لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک وضاحت جاری کی ہے تاکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے باعث پیدا ہونے والی افواہوں کا ازالہ کیا جا سکے۔
مزید اہم خبریں
-
تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ
-
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر اور طلب پوری کرنے کیلئے کافی ہیں
-
چینی کی برآمد اور درآمد کے دھندے میں حکومت مافیاز کو نواز رہی ہے
-
عراق میں پاکستان کی لکی سیمنٹ فیکٹری پر اسرائیلی ڈرون کا مبینہ حملہ
-
کیا اردن اور سعودی عرب اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں؟
-
عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا، بجٹ بھی اُنہی کی مشاورت سے منظور ہوگا
-
حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے
-
پنجاب حکومت نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا
-
حکومت بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھانے کو ترجیح دے رہی ہے، وزیرخزانہ
-
شہید بی بی کا ویژن آج بھی مشعلِ راہ ہے، رہنمائی لے کر جمہوریت مضبوط کریں گے، صدر زرداری
-
سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان( کل) اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریںگے
-
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 جون تک ملتوی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.