Live Updates

عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا، بجٹ بھی اُنہی کی مشاورت سے منظور ہوگا

عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، جعلی حکومتوں کو گرانے کیلئے صرف ایک دھکا کافی ہے۔ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جون 2025 19:10

عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا، بجٹ بھی اُنہی کی مشاورت سے منظور ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 جون 2025ء ) مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا، بجٹ بھی اُنہی کی مشاورت سے منظور ہوگا، عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے، اس لیے بجٹ بھی اُن کی مشاورت سے ہی منظور ہوگا، اگر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔

وزیراعلیٰ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی حکومت قائم ہے، وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں فارم 47 کے جعلی مینار پر لڑکھڑاتی کھڑی ہیں۔ جعلی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا کافی ہے۔ 

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں کل (پیر) 23 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دیں، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بنچ 23 جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرے گا ، ان مقدمات کے تفتیشی افسران اور سپیشل پراسیکیوٹرز پیش ہوں گے۔

انسداد دہشتگردی کورٹ نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں خارج کی تھیں ، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاس حملہ کیس دیگر مقدمات میں ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیں ، درخواست ضمانتوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کو دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا، بانی پی ٹی آئی 2 برس سے زائد عرصہ سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات