جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 جون تک ملتوی کر دی گئی

ہفتہ 21 جون 2025 18:34

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 جون تک ملتوی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی جو اس وقت چھٹی پر ہیں۔ مقررہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہونا تھی تاہم جج کی غیر موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

(جاری ہے)

ادھر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 11 مقدمات میں ملزمان کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقدمات کی نقول کی تقسیم کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک 31 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ کیس میں 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شبلی فراز، شیخ رشید احمد اور دیگر شامل ہیں۔